ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس،اپوزیشن کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیتی رہے گی:پرینکا گاندھی

کانگریس،اپوزیشن کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیتی رہے گی:پرینکا گاندھی

Fri, 11 Mar 2022 06:39:04    S.O. News Service

نئی دہلی،11؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ہزیمت کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج پرینکا گاندھی وڈرا نے آج کہا کہ پارٹی کارکنوں اور قائدین نے سخت محنت کی لیکن اسے ووٹوں میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ کانگریس جنگجو اپوزیشن کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیتی رہے گی۔

پرینکا گاندھی کی جانب سے جارحانہ انتخابی مہم کے باوجود کانگریس الیکشن میں اثرانداز ہونے میں ناکام رہی اور 403 اسمبلی نشستوں کے منجملہ اور 2 حاصل کرپائی۔

پرینکا گاندھی نے ہندی میں اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جمہوریت میں عوام کا ووٹ سب سے زیادہ اہم ہوتاہے۔

ہمارے کارکنوں اور قائدین نے سخت محنت کی‘ تنظیم کو قائم کیا‘ عوامی مسائل کا جدوجہد کی لیکن اپنی سخت محنت کو ووٹوں میں تبدیل کرنے سے قاصر رہے۔


Share: